i بین اقوامی

کینیڈا' ٹورنٹو کے قریب لارنس ہائٹس میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک 6 زخمیتازترین

June 04, 2025

ٹورنٹو کے نواحی علاقے لارنس ہائٹس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔میئر ٹورنٹو اولیویا چاو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فائرنگ کاواقعہ پریشان کن ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میرا دفتر ٹورنٹو پولیس اور مقامی کونسلر ڈپٹی میئر مائیک کول کے ساتھ رابطے میں ہے جو اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تحقیقات کر رہے ہیں۔میئر ٹورنٹو اولیویا چاو نے یہ بھی لکھا کہ میں ٹورنٹو پولیس اور پیرامیڈک سروسز کا بر وقت ایک بہت ہی مصروف اور چیلنجنگ جگہ پر پہنچ کر اپنا کام کرنے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ٹورنٹو پولیس جلد ہی اس واقعے کی پیشرفت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی