اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے یہ بات آبنائے ہرمز کی بندش پراقوام متحدہ میں منعقد ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔، سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کوئی ٹول ٹیکس نہیں، تجارت بحال ہونے دی جائے، عالمی معیشت کو سانس لینے دیں۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ بحران کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی