i بین اقوامی

کویت میں تباہ ہوئے امریکی لڑاکا طیارے کی ویڈیو پوسٹ کرنیوالا صحافی زیرِ حراستتازترین

April 15, 2026

کویت میں امریکا کے تباہ ہونے والے لڑاکا طیارے کی ویڈیو پوسٹ کرنے والے صحافی کو حراست میں لے لیا گیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کویتی صحافی احمد شہاب نے 6 ہفتے پہلے کویت سٹی میں امریکی فورس کے تباہ ہوئے لڑاکا طیارے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے کہا ہے کہ صحافی پر جھوٹی خبر پھیلانے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ الزامات مبہم اور وسیع نوعیت کے ہیں جنہیں آزادانہ کام کرنے والے صحافیوں کو خاموش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی