کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 15 افراد کو لے جانے والا طیارہ وینزویلا کے ساتھ مشرقی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوا۔ائیرٹریفک کنٹرولر نے بتایا کہ کوکوٹا سے اوکانا جانے والی پرواز سے لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ہی رابطہ منقطع ہوا، تاہم کچھ دیر بعد طیارے تباہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔طیارے میں کولمبیا کانگریس کے ایک نمائندے سمیت 13 مسافر اور 2 کریو ممبر سوار تھے۔ حکام نے خراب موسمی حالات کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔
دوسری جانب برطانیہ میں ٹیک آف کے دوران برطانوی ایئرلائن کے طیارے کا پہیہ نیچے گر گیا تاہم خوش قسمتی سے طیارہ بغیر حادثے کا شکار ہوئے لینڈ کر گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ایئر لائن کا پچھلا پہیہ اس وقت نیچے آ گرا جب طیارہ لندن آنے کیلئے نیواڈا ایئرپورٹ سے اڑا تھا۔طیارے نے نیواڈا ایئرپورٹ سے رات 9 بجکر 10 منٹ پر اڑان بھری تھی، پہیہ گرنے کے باوجود پائلٹ نے پروازجاری رکھی اور مقررہ وقت سے 27 منٹ پہلے بحفاظت لندن اترا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کہ طیارے کا پہیہ گرنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی، حکام اس بارے میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی