i بین اقوامی

قطری امیر کا امریکی صدر سے ٹیلیفونک رابطتازترین

May 29, 2026

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔امیرِ قطر کے دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق قطری امیر نے مشرقِ وسطی میں مزید کشیدگی اور تصادم سے بچنے کے لیے تمام فریقین کے درمیان مکالمے اور سفارت کاری کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کی ثالثی کوششوں میں قطر کے کردار کو سراہا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی قطری کوششوں کی تعریف کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی