i بین اقوامی

قطری وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مذاکرات بارے تبادلہ خیالتازترین

May 25, 2026

قطری وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قطری وزارت خارجہ کے بیان مطابق دونوں رہنمائہ ں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لئے جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ بات چیت کے دوران ثالثی کی کوششوں میں تعاون اور رابطوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔قطری وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ قطر کا ایک وفد حال ہی میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کے لئے تہران کا دورہ بھی کر چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی