i بین اقوامی

لنڈسے گراہم کا ایران سے مذاکرات ناکام ہونے پر ٹرمپ کے متبادل منصوبے کا انکشافتازترین

June 22, 2026

امریکی ریپلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے انکشاف کیا ہے کہ ایران سے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ٹرمپ کا متبادل منصو بہ تیار ہے جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہوجائے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی کوششیں ناکام ہو گئیں تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کا کنٹرول طاقت کے ذریعے اپنے ہاتھ میں لینے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور اخراجات پورے کرنے کیلئے وہاں سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ساڑھے چار گھنٹے طویل ملاقات کی، جس کے دوران انہیں انتظامیہ کی متبادل حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔ امریکی سینیٹر نے کہا کہ وقت آگیا ہے سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہوجائے۔ سعودی عرب، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے، میرے خیال میں یہ 2026 میں ہونے والا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک ایران ابراہم معاہدے میں شامل نہ ہوجائے، ایران بھی اس میں شامل ہوگا، چاہے ایران کی امریکا سے ڈیل طے پائے یا نہیں جب کہ وقت آگیا ہے سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہوجائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی