i بین اقوامی

ہم پر آزمائش آئی تو آپ نہیں تھے، ٹرمپ کی اٹلی اور نیٹو اتحادیوں پر تنقیدتازترین

June 22, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر اٹلی سمیت نیٹو اتحادیوں کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ صدر ٹرمپ نیویارک ٹائمز کی خبر پر بر س پڑے ۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میںصدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے نیٹو پر کھربوں ڈالر خرچ کیے، اٹلی اور اس کی وزیراعظم ایران اور اس کے سنگین جوہری خطرے پرکسی کارروائی میں شمولیت کاسوچ بھی نہیں رہے۔امریکی صدر نے نیٹو اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہم نے کئی دہائیوں تک ان ممالک کا دفاع کیا، آزمائش آئی تو وہ نہ ہمارے دفاع اور نہ ہی باقی دنیا کے لیے موجود تھے، یہ اچھی بات نہیں ہے۔

علاوہ ازیںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک ٹائمز کی خبر پر بر س پڑے اور اسے 'بدعنوان' قرار دے دیا ۔ٹرمپ نے کہا کہ 4 ماہ کی ایران جنگ کے بعد زیادہ تبدیلی نہ لانے کانیویارک ٹائمزکا دعوی غلط ہے، ایران کی فوج،بحریہ اورفضائیہ ختم ہوچکی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ لانچنگ پیڈز، میزائل ڈرونز کی تیاری کی ایرانی صلاحیت تقریبا ختم ہوچکی ہے، ایرانی اعلی قیادت ختم ہوچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے اور تیل کی ترسیل جاری ہے، امریکی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر ہے، یہ وہ تبدیلیاں ہیں جو رونما ہوئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی