i بین اقوامی

میانمار ،باغیوں کے زیر کنٹرول صوبے میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوگئیتازترین

June 01, 2026

میانمار میں باغیوں کے زیر کنٹرول صوبے میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوگء۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نامکھم ٹان شپ کے گاں کانگ تات میں دھماکے سے 25 خواتین اور 30 مرد ہلاک ہوئے۔دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ کان میں ہونے والا دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ کئی کلو میٹر دور تک اس کی آواز سنی گئی اور آسمان پر کالے دھویں کے بادل چھا گئے۔حکومت مخالف گروپ کا کہنا ہے کہ کان کنی کے دھماکا خیز مواد کے حادثاتی طور پر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی