میانمار کی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران پرندہ ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ صبح ینگون ریجن کے ہماوبی ٹان شپ کے نیانگ ناپِن گائو ں کے قریب پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق ایک پرندہ طیارے کے انجن میں داخل ہو گیا، جس سے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جانے کے بعد بحفاظت ایجیکٹ کر لیا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق حادثے کے مقام کے اطراف سکیورٹی فورسز ضروری حفاظتی اقدامات اور کارروائیاں شروع کر دی تھیں جبکہ واقعہ میں عملے کا کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی