i بین اقوامی

میکسیکو میں پہلی مرتبہ ووٹنگ کے ذریعے ججوں کا انتخاب کرلیا گیاتازترین

June 03, 2025

میکسیکو میں پہلی دفعہ ججوں کے انتخاب کے لیے بھی ووٹنگ ہوئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو میں ججوں کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا انعقاد کیا گیا مگر انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آئوٹ محض 13 فیصد ہی رہا۔ رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے انتخابات میں 880 ججوں کو منتخب کیا گیا جن میں سپریم کورٹ اور مقامی عدالتوں کے ججز شامل ہیں۔ میکسیکو کی صدر کلاوڈیا شینباوم نے اس انتخاب کو کامیابی قرار دیا تاہم بہت سے حلقوں نے کم ٹرن آٹ پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ صدر شینباوم ان انتخابات کے ذریعے عدلیہ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی