i بین اقوامی

میزائل کی نشاندہی،اسرائیل کے شمال میں سائرن بج اٹھےتازترین

April 30, 2026

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایک میزائل کی نشاندہی کے بعد ملک کے شمالی علاقے زرعیت میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق زرعیت شمالی اسرائیل میں لبنان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے بتایا تھا کہ جنوبی لبنان سے داغا گیا ایک میزائل روکا گیا۔ اسرائیل کے مطابق یہ میزائل اس علاقے کی جانب داغا گیا تھا جہاں فوجی اہلکار سرگرم تھے۔اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی