i بین اقوامی

مجتبی خامنہ ای بیہوش اور حالت تشویشناک ہے، برطانوی اخبار کا دعویتازترین

April 07, 2026

برطانوی اخبار دی ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کہ مجتبی خامنہ ای مبینہ طور پر بے ہوش ہیں، مجتبی خامنہ ای ایرانی شہر قم میں زیر علاج ہیں۔ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجتبی خامنہ ای تاحال کسی بھی حکومتی فیصلے میں شامل نہیں، مجتبی خامنہ کی حالت پہلے کے اندازوں سے زیادہ نازک بتائی جا رہی ہے۔اس سے قبل بھی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ مجتبی خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کے حملے میں زخمی ہو چکے ہیں تاہم مجتبی خامنہ ای کے پیغامات سرکاری میڈیا کے ذریعے منظرعام پر آ چکے ہیں لیکن وہ خود عوام کے درمیان نہیں آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی