i بین اقوامی

مکمل حقوق تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز نہیں چھوڑیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈتازترین

April 17, 2026

ایران کے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہیکہ مکمل حقوق تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز نہیں چھوڑیں گے۔ایرانی میڈیا سے گفتگو میں محسن رضائی نے کہا کہ امریکی مسلسل جنگ سے خوف زدہ ہیں ور ایران طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی لانچر امریکی بحری جہازوں کو ڈبونے کے لیے تیار ہیں، مکمل حقوق تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز نہیں چھوڑیں گے۔محسن رضا نے مزید کہا کہ اگر ایرانی بحریہ تباہ ہوچکی ہے تو پھر امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے کی جرات کیوں نہیں کررہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی