i بین اقوامی

ممبئی جانے والے کارگو جہاز پر دھماکہ، درجنوں کنٹینر سمندر میں گر گئےتازترین

June 10, 2025

بھارتی بحریہ نے ایک بڑے ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا جب ایک سنگاپور کے جھنڈے والا کارگو جہاز "WAN HAI 503" کیرالا کے ساحل سے تقریبا 144 کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہو گیا۔ دھماکے اور آگ لگنے سے جہاز پر موجود تقریبا 40 کنٹینرز عرب سمندر میں گر گئے جبکہ کئی عملے کے افراد جان بچانے کے لیے سمندر میں کود گئے۔جہاز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے 7 جون کو روانہ ہوا تھا اور 10 جون کو بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی پہنچنے والا تھا۔ یہ 270 میٹر لمبا جہاز 12.5 میٹر کے ڈرافٹ کے ساتھ 650 سے زائد کنٹینرز لے جا رہا تھا۔بھارتی نیوی اور کوسٹ گارڈ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ عملے کے 22 میں سے 18 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ چار لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔مارٹائم اینڈ پورٹ اتھارٹی آف سنگاپور کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر نکالنے کے لیے ہوائی ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں، اور اعلی حکام کی ہدایت پر عملدرآمد جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی