i بین اقوامی

مراکش میں مشقوں میں حصہ لینے والے 2 امریکی فوجی لاپتہتازترین

May 04, 2026

مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں فوجی مشق کے دوران امریکا کے 2 فوجی اہلکار لاپتہ ہو گئے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکی افریقی کمان نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ شہر تان تان کے قریب کیپ دراع کے تربیتی علاقے میں پیش آیا ہے۔امریکی فوج کے بیان کے مطابق دونوں اہلکار ہفتے کے روز لاپتہ ہوئے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔امریکا، مراکش اور دیگر شریک ممالک نے مشترکہ طور پر زمینی، فضائی اور بحری وسائل کے ذریعے تلاش اور بچا کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق یہ مشق افریکن لائن کہلاتی ہے جو افریقا میں امریکا کی سب سے بڑی سالانہ فوجی مشق ہے۔اس مشق میں مراکش، گھانا، سینیگال اور تیونس سمیت کئی ممالک حصہ لیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی