i بین اقوامی

مردوں میں Y کروموسوم کی کمی کینسر کے خطرے کی پیشگی علامت، نئی تحقیق میں انکشافتازترین

September 21, 2026

طبی سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ مردوں میں عمر رسیدہ ہونے کے ساتھ خون کے خلیات سے 'Y کروموسوم' کا ضائع ہونا کینسر کی شروعات اور اس کے خطرناک حد تک پھیلنے سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جے سی آئی انسائٹ میں شائع تحقیق کے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ جیسے جیسے مردوں کی عمر بڑھتی ہے، جسم کے مختلف خلیات میں سے Y کروموسوم ختم ہونا شروع ہو جاتا ہے، جس سے انسانی جسم کا دفاعی نظام متاثر ہوتا ہے۔تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ Y کروموسوم کی یہ کمی کینسر کے خلیات کو مدافعتی نظام سے بچنے میں مدد دیتی ہے، جس سے ٹیومر زیادہ تیزی سے اور بغیر کسی رکاوٹ کے بڑھنے لگتا ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ اس دریافت کے بعد اب کینسر کی ابتدائی سطح پر ہی تشخیص ممکن ہو سکے گی اور مردوں کے لیے کینسر کی مخصوص اور زیادہ موثر ادویات تیار کی جا سکیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی