i بین اقوامی

مشرقِ وسطی جنگ،خطے میں سیاحت کے شعبے کو 600 ملین ڈالر یومیہ کا نقصان کا سامنا ہے،رپورٹتازترین

March 12, 2026

ایران میں جاری جنگ کے باعث مشرقِ وسطی کے سفر اور سیاحت کے شعبے کو یومیہ کم از کم 600 ملین ڈالر( 448 ملین پائونڈ) کا نقصان ہو رہا ہے۔بی بی سی کے مطابق نقصان کا یہ تخمینہ ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورزم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی) نے لگایا ہے۔ادارے کے مطابق نقصان کی بڑی وجہ فضائی سفر میں شدید رکاوٹ کے باعث بین الاقوامی سیاحوں کی آمد و رفت میں کمی کا ہونا ہے۔یاد رہے کہ ایران اور امریکہ اسرائیل کی جنگ کے باعث خطے کے بڑے حصے کی فضائی حدود بند ہے اور صرف محدود تجارتی پروازیں چل رہی ہیں۔

ڈبلیو ٹی ٹی سی نے جنگ سے قبل پیش گوئی کی تھی کہ 2026 میں مشرقِ وسطی میں بین الاقوامی سیاحوں کے اخراجات تقریبا 207 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ادارے کی صدر اور سی ای او گلوریا گیورا نے کہا کہ سفر اور سیاحت سب سے زیادہ مستحکم شعبوں میں سے ایک ہے اور تاریخ بتاتی ہے کہ یہ شعبہ جلد بحال ہو سکتا ہے، خاص طور پر جب حکومتیں مسافروں کو ہوٹل سہولت یا وطن واپسی میں مدد فراہم کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے بحرانوں کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سکیورٹی سے متعلق واقعات کے بعد سیاحت سب سے تیزی سے بحال ہوتی ہے بشرطیکہ حکومتیں اور صنعت مل کر مسافروں کا اعتماد بحال کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی