i بین اقوامی

مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے ،صدر ٹرمپ کا اعلانتازترین

May 30, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایلون مسک کے ساتھ اوول آفس میں آج پریس کانفرنس کروں گا اور مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا، سوشل میڈیا سائٹ ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک اور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE)کے سربراہ ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیر باد کہہ دیا تھا جس کی تصدیق وائٹ ہاس اہلکاروں کی جانب سے کی گئی۔تاہم اب اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کے ساتھ اوول آفس میں آج پریس کانفرنس کروں گا اور مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔دوسری جانب امریکی اپیل عدالت نے ٹرمپ ٹیرف عارضی طور پربحال کردئیے ہیں اورگزشتہ روز امریکی عدالت نے ٹرمپ ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے روک دیا تھا جس پرٹرمپ انتظامیہ نے فیصلے کیخلاف اپیل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔اپیل کورٹ میں دائر درخواست میں م قف اپنایا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے بھارت پاکستان جنگ بندی کے لیے تجارت کا استعمال کیا ، تجارت اور ٹیرف پر صدر کے اختیارات محدود کیے تو تنازع دوبارہ بھڑک سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی