ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد ہی آپ 4 سے5 ڈالر والے پیٹرول کو یاد کیا کریں گے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر ) پر پوسٹ کے ذریعے امریکی صدر پر طنز کیا۔ٹوئٹ میں درج تھا کہ نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد ہی آپ 4 سے5 ڈالر والے پیٹرول کو یاد کیا کریں گے۔ محمد باقر قالیباف نے ٹرمپ کو خبر دار کیا کہ ایران کے عزم کو دوبارہ آزمانے کی کوشش نہ کرو،کسی بھی غلطی کا پہلے سے بڑا سبق سکھائیں گے، اگر آپ جنگ کریں گے، ہم بھی جنگ کریں، اگر آپ منطق کے ساتھ آگے آئیں گے تو ہم بھی منطق کے ساتھ بات کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی