i بین اقوامی

ناسا سائنسدانوں کا گرین لینڈ کی برف کے نیچے سرد جنگ کے زمانے کا خفیہ امریکی فوجی اڈہ دریافت کرنے کا دعویتازترین

May 19, 2025

ناسا کے سائنسدانوں نے گرین لینڈ کی برف کے نیچے سرد جنگ کے زمانے کا ایک خفیہ امریکی فوجی اڈہ دریافت کرنے کا دعوی کیا جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضے کی خواہش کو نئی جہت ملی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناسا کے سائنسدانوں کو یہ دریافت اپریل 2024 میں ہوئی، جب چیف سائنسدان چیڈ گرین ناسا کے ایک طیارے پر ایک بڑے گلیشیئر کے اوپر پرواز کر رہے تھے۔ناسا کے ریڈار نے برف کے نیچے ایک زیرِ زمین تنصیب کی نشاندہی کی، جو کیمپ سینچری نکلی، ایک فوجی اڈہ جو 1967 میں ترک کر دیا گیا تھا اور جسے کبھی City Under The Ice کہا جاتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فوجی اڈہ 21 سرنگوں پر مشتمل تھا جو گرین لینڈ کی برف کی سطح کے نیچے کھودی گئی تھیں۔ یہ مکمل طور پر تقریبا 9 ہزار 800 فٹ کے رقبے پر پھیلی ہوئی تھیں۔کیمپ سینچری دراصل پروجیکٹ آئس ورم (Project Iceworm) کا حصہ تھا، جس کا مقصد سوویت یونین پر ایٹمی حملے کے لیے زیرِ زمین میزائل لانچ سائٹس قائم کرنا تھا۔ تاہم، جب یہ معلوم ہوا کہ برف کی تہہ اس مقصد کے لیے مستحکم نہیں، تو یہ منصوبہ ترک کر دیا گیا۔ یہ دریافت ایسے وقت سامنے آئی جب ٹرمپ 2024 کی صدارتی مہم کے دوران ایک بار پھر گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ٹرمپ اس سے قبل کئی بار کہہ چکے ہیں کہ یہ علاقہ امریکی آرکٹک دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ 78 سالہ سابق صدر نے یہاں تک کہ اس ماہ کے اوائل میں یہ تک کہہ دیا تھا کہ گرین لینڈ پر امریکہ حملہ کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی