نیویارک کے سابق میئر روڈی گوئیلانی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے سابق میئر روڈی گوئیلانی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ سابق میئر کو شدید علالت کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت نازک ہے اور مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔اگرچہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ بیماری کی نوعیت کیا ہے، تاہم قریبی ذرائع کے مطابق طبی ٹیم ہر ممکن علاج فراہم کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی