i بین اقوامی

نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدارتازترین

April 07, 2026

اسرائیلی عہدیدار نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتوار کو ٹرمپ کو کال کر کے کہا جنگ بندی نہ کریں۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ نیتن یاہو نے ایسے کسی بھی اقدام پر خدشے کا اظہار کیا، ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ ایران نے امریکی شرائط مانی تو سیزفائر ہوگا۔عہدیدار کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ اس مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے کہ ایران افزودہ یورینیم حوالے کرے اور آئندہ افزودگی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے۔

دوسری جانب اسرائیلی صحافی امیت سگال نے لاپتہ امریکی فضائی اہلکار کی خبر دینے کا اعتراف کر لیا۔ امریکی نیوز میگزین نیوز ویک کے مطابق اسرائیلی صحافی امیت سگال نے لاپتہ امریکی فضائیہ کے اہلکار کی خبر سب سے پہلے دی تھی۔ اسرائیلی صحافی امیت سگال کا کہنا ہے کہ میں اپنے ذرائع کی حفاظت کروں گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کو ذرائع نہ بتانے پر جیل بھیجنے کی دھمکی دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی