i بین اقوامی

وینزویلا میں طاقتور زلزلوں سے ہلاکتیں 6 ہزار سے تجاوز کر گئیںتازترین

August 05, 2026

وینزویلا میں جون کے آخر میں آنے والے دو طاقتور زلزلوں سے اموات کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگیز نے بتایا کہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق زلزلوں سے اب تک 6 ہزار 125 افراد کی مو ت کی تصدیق ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ غیر سرکاری اندازوں کے مطابق 17 ہزار سے 29 ہزار 500 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔جارج روڈریگیز نے بتایا کہ امدادی اور صفائی کی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک تقریبا 3 لاکھ 50 ہزار ٹن ملبہ ہٹایا جا چکا ہے، جو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام(یو این ڈی پی)کے مطابق مجموعی طور پر اندازا 21 لاکھ ٹن ملبے کا تقریبا 16.5 فیصد بنتا ہے۔یاد رہے کہ 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو زلزلوں نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور قومی ہنگامی صورتحال پیدا کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی