i بین اقوامی

وزیر خارجہ مارکو روبیو کا آج سے خلیجی ممالک کا دو روزہ دورہ کرینگے، اہم علاقائی امور پر بات چیت ہوگی ، امریکی محکمہ خارجہتازترین

June 22, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو آج 23 جون (منگل )سے خلیجی ممالک کا و روزہ دو رہ کرینگے جہاں وہمتحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین میں اہم رہنمائو ں سے ملاقات کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق مارکو روبیو اپنے دورے میں خطے سے متعلق متعدد اہم امور پر بات چیت کریں گے، جن میں امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت، آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی مکمل، آزاد اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کی کوششیں اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت شامل ہیں۔امریکی وزیر خارجہ بحرین میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے، جہاں خطے کے ممالک کی مشترکہ ترجیحات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی