i بین اقوامی

پاکستان کی کامیابی نے بھارت کو تنہا کردیا، مودی کی پاکستان کو تنہا کرنے کی پالیسی برباد ہوگئی‘ بھارتی میڈیاتازترین

March 25, 2026

عالمی سفارت کاری میں پاکستان کی کامیابی نے بھارت کو تنہا کردیا اور نریندر مودی کی پاکستان کو تنہا کرنے کی پالیسی برباد ہوگئی۔بھارتی خبر رساں ادارے نے ہی مودی سرکار کو آئینہ دکھادیا اورکہا کہ بھارتی ساکھ اور خطے میں بھارتی اجارہ داری کا بیانیہ ختم ہوگیا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا نریندر مودی نے بھارتی خارجہ پالیسی کا مذاق بنادیا، وہ صرف امریکا اور اسرائیل کے کہنے پر چلیں گے۔کانگریس کے رہنما پون کھیڑا نے طنز کیا کہ بی جے پی ایک فرضی دھورندر پر بغلیں بجارہی ہے جب کہ پاکستان ایک اہم عالمی موڑ پر سفارتی میز پر اپنی جگہ بنارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی