i بین اقوامی

پینٹاگون کے پریس آفس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائدکردی گئیتازترین

June 02, 2026

امریکی محکمہ دفاع نے صحافیوں کے اپنے پریس آفس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ پینٹاگون کے قائم مقام پریس سیکریٹری جوئل والڈیز کے مطابق پریس آفس کے حکومت کی خفیہ معلومات تک رسائی کے لیے استعمال ہونے کی وجہ سے اب انتظامیہ نے اسے حساس کمپارٹمنٹڈ انفارمیشن فیسیلٹی کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ اب صحافیوں کو آفس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، تاہم صحافیوں کو وزیرِ جنگ کے معاون کے دفتر اور پریس سیکریٹری تک رسائی دستیاب ہو گی مگر اس کے لیے بھی اپوائنٹمنٹ کی ضرورت ہو گی۔امریکا کے نیشنل پریس کلب نے پینٹاگون کی جانب سے عائد کی گئی ان پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی