بھارت کے ماہر انسداد دہشت گردی اجے ساہنی نے اعتراف کیا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کی ناکام سکیورٹی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اجے ساہنی نے کہا کہ پہلگام واقعہ مودی حکومت کی ناکامی ہے، پہلگام حملہ بھارت کی ناکام سکیورٹی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار سیاسی فائدے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہی ہے، مودی سرکار کے بالاکوٹ اور پلوامہ سے متعلق دعوے بھی جھوٹے ثابت ہوئے۔ بھارت کی پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کے کامیاب ہونے کا ایک بھی ثبوت نہیں، حقیقت میں پاکستان نے نہ صرف بھارت کا جہاز گرایا بلکہ پائلٹ بھی گرفتار کیا، مودی ہر حادثے کو سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرتے ہوئے لاشوں کی سیاست کرتا ہے۔ ادھر دفاعی ماہرین نے کہا کہ شواہد سے واضح ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارتی فوج کی ناکامی ہے، بھارت نے ہمیشہ ثبوت فراہم کرنے کی بجائے الزام تراشی کی سیاست کی، بھارت کا اپنی ناکامیوں کا اعتراف پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی