سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے نریندر مودی کی گھنائونی چالیں بے نقاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام اور پلوامہ جیسے واقعات عین الیکشن کے موقع پر ہی کیوں ہوتے ہیں؟ یہ ڈرامہ بہار کا الیکشن جیتنے کیلئے کیا گیا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں بھی انتخابات سے پہلے دہشت گردی ہوئی تھی، تب بھی مودی نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جبکہ اڑی حملہ سرجیکل اسٹرائیک کا باعث بنا، جسے انتخابی مہم میں سیاسی طور پر استعمال کیا گیا، مودی نے قومی سلامتی کے مسئلے کو سیاست کیلئے استعمال کیا، مودی نے انتخابی جلسوں میں پلواما کے شہیدوں کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ پہلگام حملہ بہار کے الیکشن جیتنے کی غرض سے کیا گیا، مودی سرکار دہشتگردی کے واقعات سے صرف سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق درحقیقت مودی سرکار سیز فائر کے بعد پاکستان سے بات چیت نہیں بلکہ بہار الیکشن کی تیاری پر بات کر رہی ہے، مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارت پورے خطے میں تنہا رہ گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی