i بین اقوامی

پوپ لیو کی ٹرمپ سے ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کی اپیلتازترین

April 01, 2026

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جنگ ختم کرنے کیلئے کوئی متبادل راستہ تلاش کریں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ امریکی صدر کو پوپ کی جانب سے براہ راست دی گئی غیر معمولی اپیل ہے جس میں خطے میں پھیلے ہوئے تنازع کو ختم کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔پوپ لیو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں کہا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی صدر کسی ایسے راستے کی تلاش میں ہیں جس سے تشدد کی شدت میں کمی آئے اور خطے میں پائیدار امن کے امکانات بڑھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی