i بین اقوامی

پراجیکٹ فریڈم کی حمایت کے لیے 15 ہزار امریکی فوجی تعینات کیے جا رہے ہیں، سینٹ کامتازترین

May 04, 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے امریکی صدر کے اعلان کردہ پراجیکٹ فریڈم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افوا ج اس منصوبے کی معاونت کا آغاز کررہی ہیں جس کا مقصد آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازرانی کی آمدورفت کو آزادنہ طور پر بحال کرنا ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق جاری بیان میں سینٹ کام نے بتایا کہ اس مشن کے تحت 15 ہزار اہلکار، گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز اور 100 سے زائد طیارے تعینات کیے جا رہے ہیں ۔سینٹ کام کے مطابق دنیا بھر کی سمندری راستے سے ہونے والی تیل کی تجارت کا تقریبا ایک چوتھائی حصہ اور ایندھن و کھاد کی بڑی مقدار آبنائے ہرمز کے ذریعے منتقل کی جاتی ہے۔سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ ہماری جانب سے اس دفاعی مشن کی حمایت علاقائی سلامتی اور عالمی معیشت کے لئے نہایت اہم ہے جب کہ ہم بحری ناکہ بندی کو بھی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل پر براہِ راست اثر ڈالتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی