i بین اقوامی

ٹرمپ ایران جنگ ہار چکے ،جنگ جاری رہنے سے واشنگٹن کمزور تہران مزید مضبوط ہو رہا ہے،ڈیمو کریٹک سینیٹر کرس مرفیتازترین

August 10, 2026

امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ یہ جنگ ہار چکے ہیں۔ان کا موقف ہے کہ جنگ جاری رہنے سے واشنگٹن کمزور جبکہ تہران مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ کرس مرفی نے این بی سی نیوز کو انٹرویو میں بتایا کہ میں جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے ایک خراب معاہدے کی بھی حمایت کروں گا۔ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات تعطل کا شکار رہنے کے باعث اس اہم آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔کرس مرفی نے کہا کہ جنگ ختم ہونی چاہیے کیونکہ جنگ کا ہر گزرتا دن امریکا کو کمزور اور ایران کو مضبوط کر رہا ہے، جبکہ یہاں امریکا میں لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے کیونکہ قیمتیں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں۔سینیٹر نے کہا کہ میں جنگ جاری رکھنے کے لئے مزید فنڈز فراہم کرنے کی مخالفت کروں گا، تاہم تنازع ختم ہونے کے بعد امریکی اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر میں دوبارہ اضافے کی حمایت کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی