ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تنازعہ کے بعد پوپ لیو کی تعریف کرتے ہوئے ان کے مقف کو بے خوف قرار دیا ۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق قالیباف نے پوپ کو امریکا اور اسرائیل کے مبینہ جنگی جرائم کی مذمت کرنے پر سراہا، انہوں نے کہا پوپ کے پیغام سے مجھے کوئی خوف نہیں ان تمام لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے جو بے گناہوں کے قتل پر خاموش رہنے سے انکار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوپ کی قیادت لاکھوں افراد کے لئے باعث ترغیب ہے اور ان کے الفاظ روشنی کا کام کرتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ پر تنقید کرتے ہوئے انہیں جرائم کے معاملے میں کمزور اور خارجہ پالیسی کے لئے نقصان دہ قرار دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی