i بین اقوامی

ٹرمپ کا بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی جگہ نہیں لے سکتا، چینی وزارت خارجہتازترین

January 22, 2026

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی جگہ نہیں لے سکتا۔عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں چینی مندوب کا کہنا تھا کہ تحفظاتی پالیسیوں سے عالمگیریت کو چیلنجز کا سامنا ہے، چین غیر یقینی صورتحال میں یقین دہانی فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نہ صرف دنیا کی فیکٹری بننے کیلئے تیار ہے بلکہ عالمی مارکیٹ بھی فراہم کرے گا، چینی مندوب نے خطاب میں ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے جواب میں چین کا اقوام متحدہ کیلئے مضبوط حمایت کا اعادہ گیا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے بین الاقوامی نظام کے ساتھ کھڑا ہے، عالمی صور تحال جیسی بھی ہو چین اقوام متحدہ کے نظام کے ساتھ کھڑا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی ملک کے ساتھ اثر ورسوخ کا مقابلہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، اقوام متحدہ کے نظام کو قائم رکھنا تمام ممالک کے مفاد میں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی