i بین اقوامی

ٹرمپ کا ڈیموکریٹک رہنما عبدالسعید پر یہودیوں اور اسرائیل سے نفرت کا الزامتازترین

August 06, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک رہنما عبدالسعید پر یہودیوں اور اسرائیل سے نفرت کا الزام عائد کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ مشی گن سے سینیٹ کے ڈیموکریٹک پرائمری فاتح عبدالسعید نفرت سے بھرے ہیں، وہ یہودیوں اور اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں اسرائیل نواز تنظیم AIPAC نے ڈاکٹر عبدالسعید کو ڈیموکریٹک پرائمری میں ہرانے کیلئے 32ملین ڈالر خرچ کیے تھے اور اب اسکی کوشش ہے کہ عبدالسعید کو نومبر کے الیکشن میں ہرایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی