امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے اہداف پل اور پھر پاور پلانٹس ہو سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ شب ایران کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی نئی دھمکی دی ہے۔اپنے سوشل میڈیا بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ہے کہ امریکی فوج جو دنیا کی عظیم اور طاقتور فوج ہے، اس نے ابھی تک ایران میں جو کچھ بچا ہے اسے تباہ کرنا شروع نہیں کیا، اگلا ہدف پل ہوں گے، اس کے بعد پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی قیادت جانتی ہے کہ کیا کرنا ہے اور یہ فوری طور پر کرنا ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی