i بین اقوامی

ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر یقین کرتا ہوں، سابق سربراہ سی آئی اےتازترین

March 25, 2026

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ حقائق بار بار سامنے آنے کے باوجود ٹرمپ سچ کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں برینن نے کہا ہے ٹرمپ کوشش کررہے ہیں کہ وہ اپنی تخلیق کردہ شکست سے کسی طرح جان چھڑائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ دعوی کررہے ہیں کہ ایران مذاکرات کے سگنل بھیج رہا ہے اور امریکی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے مگر ایسا نہیں ہے۔ ایرانی حکومت کی جانب سے کوئی بھی ٹرمپ انتظامیہ سے بات نہیں کررہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی