i بین اقوامی

روس کا جنگ بندی کے باوجود ایران کے واحد آپریشنل جوہری پلانٹ سے اپنا مزید عملہ نکالنے کا فیصلہتازترین

April 10, 2026

روس نے جنگ بندی کے باوجود ایران کے واحد آپریشنل جوہری پلانٹ سے اپنا مزید عملہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔روس کی ریاستی جوہری کمپنی کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ سے اپنے عملے کو نکالنے کے فیصلے کو واپس نہیں لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال بدستور برقرار ہے، جنگ بندی اعلان کے بعد یقینا حالات میں قدرے نرمی آئی ہے تاہم ابھی وقت نہیں آیا کہ اپنے ساتھیوں کو وہاں واپس بھیجیں۔عرب میڈیا کے مطابق بوشہر، ایران کا واحد فنکشنل جوہری پلانٹ ہے، جسے روس نے تعمیر کیا اور اپنا عملہ تعینات کیا۔واضح رہے کہ روسی جوہری کمپنی نے آرمینیا کے راستے اپنے 611 ارکان کو بوشہر پلانٹ سے واپس بلالیا تھا، جب کے بوشہر پلانٹ میں اب بھی روسی کمپنی کے 50 ارکان موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی