i بین اقوامی

روس منجمد اثاثوں سے امن بورڈ کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کے لیے تیار ہے، روسی صدرتازترین

January 22, 2026

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس منجمد اثاثوں میں سے امن بورڈ کیلئے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، جس کا مقصد مشرق وسطی میں پائیدار امن کا قیام ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کاکہنا ہیکہ امن بورڈ کا بنیادی مقصد مشرق وسطی میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے، اور روس اس مقصد کے لئے عملی کردار ادا کرنے کو تیار ہے، صدر پیوٹن کے مطابق روس منجمد اثاثوں میں سے ایک ارب ڈالر امن بورڈ کو دینے پر آمادہ ہے۔امریکا کی جانب سے گرین لینڈ کے حصول کی کوششوں پر بات کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ یہ معاملہ تشویش کا باعث نہیں،امریکا کا گرین لینڈ خریدنے کا خیال انیسویں صدی میں روس کی جانب سے الاسکا کی فروخت جیسا ہے۔صدر پیوٹن نے کہا کہ اگر اس وقت الاسکا کی فروخت کو مدنظر رکھا جائے تو آج کے دور میں گرین لینڈ کی ممکنہ قیمت دو سو سے ڈھائی سو ملین ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی