i بین اقوامی

سعودی عرب کا بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر 10 سال کی پابندی، جرمانے اور ملک بدری کا اعلانتازترین

April 15, 2026

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بغیر پرمٹ حج کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ۔ وزارت کے جاری جاری اعلامیے کے مطابق جو افراد بغیر اجازت (پرمٹ) حج ادا کریں گے انہیں فوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے گا اور آئندہ 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔مزید کہا گیا ہے کہ حج کے دوران بغیر پرمٹ پائے جانے والے افراد پر 20 ہزار سے ایک لاکھ ریال تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے مطابق یہ اقدامات حجاج کرام کی سیکیورٹی، نظم و ضبط اور امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کیے جا رہے ہیں تاکہ حج کے انتظامات بہتر انداز میں انجام دئیے جا سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی