i بین اقوامی

سعودی وزیرِدفاع کی صدر ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات، ولی عہد کا پیغام پہنچایا، امریکی میڈیاتازترین

July 30, 2026

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اس ہنگامی ملاقات کا مقصد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ تک پہنچانا تھا۔اس سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات میں سعودی وزیرِ دفاع نے کہا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں، ایران نواز عراقی ملیشیائوں نے بنیادی ڈھانچے اور توانائی تنصیبات پر حملے کرکے ریڈلائن کراس کی جس کی وجہ سے جواب دینا پڑا۔سعوی وزیر دفاع نے کہا کہ عراق میں کارروائی کا مقصد یہ نہیں کہ ہم کشیدگی بڑھانے کے حامی ہیں، عراق میں کارروائی کا مقصد یہ بتانا تھا کہ مملکت دفاع کرنے کیلئیتیار ہے۔

سعودی وزیرِدفاع نے جے ڈی وینس سے کہا کہ نیتن یاہو ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے پر زور دے رہے ہیں، سعودی عرب کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے کیونکہ یہ زیادہ سودمند راستہ ہے۔امریکی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا عراق پر حملوں کا مقصد حوثیوں کو پیغام دینا تھا، سعودی وزیرِدفاع نیامریکی نائب صدر کو بتایا کہ سعودی عرب حوثیوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد نے کہا کہ حوثیوں کے معاملے پر فی الحال امریکا کی مداخلت کی ضرورت نہیں، حوثیوں کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی