ایران پر اسرائیل کے حملے کے بعد سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک پر رابطہ کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو میں اسرائیلی حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل سعودی عرب نے اسرائیل کے ایران پرحملے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل کیحملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،ایران کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس جارحیت کو رکوانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات اورقطر نے بھی اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی