i بین اقوامی

سعودی وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے میں جاری کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششوں پر زورتازترین

August 03, 2026

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کا ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی صورتحال اورکشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے امن و استحکام کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔اس کے علاوہ سعودی وزیرخارجہ نے قطر اور اردن کے وزرائے خارجہ سے بھی الگ الگ رابطے کیے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق رابطوں میں مشترکہ کوششوں اور متفقہ موقف اپنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا،تینوں ممالک نے بحیرہ احمر میں آزادانہ جہاز رانی کی بحالی پر اتفاق کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی