i بین اقوامی

سائرن بجتے ہی اسرائیلی اینکرز کی دوڑ، لائیو شو چھوڑ کر بھاگ نکلے، ویڈیو وائرلتازترین

June 20, 2025

ایران کی جانب سے میزائل حملے کے خطرے کے باعث اسرائیلی نیوز چینل 14 کے اینکرز اور مہمان براہِ راست نشریات کے دوران سائرن بجتے ہی خوفزدہ ہو کر اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی میزائل حملے کا سائرن بجا، اسٹوڈیو میں موجود میزبان، مہمان اور پروڈیوسر فوری طور پر اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ نکلے اور پروگرام اچانک بند ہوگیا۔ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: "لائیو اسرائیلی ٹی وی مباحثے کے دوران جیسے ہی ایرانی میزائلوں کا الرٹ آیا، اینکر اور مہمان پروگرام چھوڑ کر دوڑ گئے۔"اس واقعے کو سوشل میڈیا پر کافی مزاح اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دوسری جانب ایرانی سرکاری چینل کی اینکر سحر امامی نے کچھ دن قبل اسرائیلی حملے کے باوجود کمال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے نشریات جاری رکھیں۔ حملے کے تھوڑی دیر بعد وہ دوبارہ اسٹوڈیو آئیں اور پروگرام کو بحال کیا۔ایرانی رپورٹرز کے مطابق وہ لوگ آخری لمحے تک نشریاتی فرائض انجام دیتے رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی