i بین اقوامی

سال نو کی آمد، دبئی حکام کا محنت کشوں کیلئے انعامات کا اعلانتازترین

December 28, 2024

دبئی میں سال نو کی آمد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں جبکہ سال نو منانے کیلئے نیا انداز اپنایا گیا ہے۔دبئی حکام کے مطابق ہمارا ملک جفاکش محنت کشوں نے تعمیر کیا ہے، محنت کش ہمارے پارٹنرز ہیں، مل کر نئے سال کی خوشیاں منائیں گے۔حکام کے مطابق نئے سال پر دو دن محنت کشوں کیلئے ہائی سپیڈ فری انٹرنیٹ دستیاب ہو گا، سونے کے زیورات محنت کشوں کے خاندانوں کو بطور تحفہ ملیں گے۔دبئی حکام نے اعلان کیا کہ محنت کشوں کو 2 نئی گاڑیاں بھی بطور تحفہ دی جائیں گی جبکہ 30 فری ٹکٹس بھی محنت کشوں کو ملیں گے۔حکام کے مطابق پانچ لاکھ درہم کے مختلف پرائز بھی محنت کشوں کو ملیں گے، محنت کشوں کیلئے القوز، محسنہ، جبل عل میں نیو ایئر کی تقریبات ہوں گی، محنت کش ان نقریبات میں شریک ہوں اور انعامات جیتیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی