ترجمان وائٹ ہائوس نے کہاکہ صدر ٹرمپ ایران سے نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں چاہتے۔ترجمان وائٹ ہائوس کیرولائن لیوٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی صدر کا مقصد امریکا کو طویل جنگوں سے بچانا ہے، صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کراکر دنیا کو حیران کر دیا، صدر نے طاقت کا مظاہرہ بھی کیا، امن کا راستہ بھی نکالا۔کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر چاہتے ہیں امریکا دنیا میں امن قائم کرے، وہ امریکا فرسٹ کی پالیسی پر قائم ہیں، صدر طاقت کے استعمال سے نہیں گھبراتے، جنگ آخری راستہ ہے۔ترجمان وائٹ ہائوس کا مزید کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس ہفتوں سے نگرانی کر رہی تھی، ایرانی جوہری مراکز سے یورینیم منتقلی کا ثبوت نہیں ملا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی