i بین اقوامی

صدر ٹرمپ کی فنڈ ریزنگ تقریب سے چند گھنٹے قبل گالف کلب سے مسلح شخص گرفتارتازترین

August 05, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیلیفورنیا میں فنڈ ریزنگ تقریب سے چند گھنٹے قبل مسلح شخص کو ٹرمپ نیشنل گالف کلب کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ سادہ لباس میں موجود وفاقی اہلکاروں نے مشکوک شخص کو گالف کلب کی تصاویر لیتے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے دیکھا جس پر اہلکاروں نے 38 سالہ جینین جان ٹیلے کو حراست میں لے لیا، تلاشی کے دوران جیب سے بھرا ہوا میگزین جبکہ گاڑی سے پستول، اور اضافی گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔بعدازاں جینین کے گھر پر ایف بی آئی اور پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مار کر غیر قانونی رائفل، 45 پستول، باڈی آرمر، بڑی گنجائش والے میگزین، بڑی مقدار میں گولہ بارود، مشکوک نوٹ بکس اور 2 ریڈیو سگنل ڈیوائسز بھی برآمد کیں۔پولیس کے مطابق ملزم پہلے ہی ڈکیتی کے ایک مقدمے میں بھی زیر تفتیش تھا، ان کا مزید کہنا ہے فی الحال عوام یا صدر ٹرمپ کو کسی خطرے کے شواہد نہیں ملے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی