امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو ایران کے خلاف طویل المدتی بحری ناکہ بندی کی ہدایت کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف طویل المدتی بحری ناکہ بندی کی تیاری کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کی معیشت اور تیل کی برآمدات پر دبا ئو جاری رکھا جائے، ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والی شپنگ کو روکا جائے، بمباری شروع کرنا یا تنازع سے باہر نکلنا ناکہ بندی برقرار رکھنے کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس متفق ہیں کہ ایران جوہری بم نہیں رکھ سکتا، امریکا نے ایران کو فوجی شکست دی ہے، برطانیہ سے تاریخی رشتہ اجاگر کرنا فطری ہے، سیاسی علیحدگی کے باوجود امریکا اور برطانیہ کی دوستی برقرار ہے۔دوسری جانب صدر ٹرمپ کے اس بیان پر بی بی سی کو بکنگھم پیلس کا رد عمل موصول ہوا ہے۔ بکنگھم پیلس کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ جوہری پھیلا کی روک تھام کے لیے ان کی حکومت کا طویل عرصے سے جو معروف موقف ہے، شاہ چارلس اس سے آگاہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی