امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرقِ وسطی میں مزید 10 ہزار فوجی بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ تعیناتی کا مقصد صدر ٹرمپ کو مزید فوجی آپشنز فراہم کرنا ہیں، حالانکہ وہ تہران کے ساتھ مذاکرات کو بھی اہمیت دے رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فورس میں ممکنہ طور پر انفنٹری اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہوں گی۔ یہ فوجی ان پانچ ہزار امریکی میرینز کے علاوہ ہوں گے جو پہلے ہی خطے کے مختلف ممالک میں تعینات ہیں۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ نئے آنے والے فوجیوں کو کہاں تعینات کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی