i بین اقوامی

صدر ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ملکوں کو بھیج دیا، رپورٹتازترین

May 29, 2026

برطانوی اخبار گارڈئین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ملکوں کو بھیج دیا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق معاہدے میں آبنائے ہرمز اور امریکی ناکہ بندی کھولنے کی شقیں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق مفاہمت کی یادداشت کے نتیجے میں ایران کو اس کے ان 12 ارب ڈالر اثاثوں تک رسائی دی جائے گی جو منجمد پڑے ہیں۔مسودے میں آبنائے ہرمز کو 30 روز میں جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق چین چاہتا ہے کہ معاہدے کی حتمی توثیق اقوام متحدہ کرے۔ادھر عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس نے امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ مفاہمتی یادداشت اور جنگ بندی کی توسیع سے متعلق خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی